سدنی( ویب ڈیسک) آسٹریلیا میں مگرمچھ نے ڈرون کیمرے پر حملہ کرکے اُس کو دبوچ لیا۔کبھی کبھی ایسے واقعات رونما ہوجاتے ہیں جن کی توقع نہیں ہوتی۔ ایسا ہی ایک واقعہ آسٹریلیا کے گروٹی آئی لینڈ میں اُس وقت پیش آیا جب ایک فوٹو گرافر نے اپنے ڈرون کیمرے کی مدد سے پانی میں موجود ایک مگرمچھ کی قریب سے تصاویر لینے کی کوشش کی۔ڈرون جیسے ہی اُس کے قریب پہنچا مگرمچھ نے اُس کو پرندہ سمجھ کر دبوچ لیا تاہم ڈرون کی خوش قسمتی کہ وہ مگرمچھ کے جبڑے سے زندہ بچ نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔