کراچی ( خصوصی رپورٹ)گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون کراچی پاکستان کی سب سے بڑی اور دنیا کی تیسری بڑی مسجد ہے ۔ مسجد کا عظیم الشان آرکٹیکچر دنیا میں اپنی طرز کاایک منفرد شاہکارتعمیر کے آخری مراحل میں 8لاکھ نمازیوں کی گنجائش کیساتھ د نیا کی تیسری اورپاکستان کی سب سے بڑی گرینڈ جامع مسجدہے ۔گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون کراچی معرو ف آرکیٹکٹ نیئر علی دادا کا شاہکارڈیزائن ہے ۔بحریہ ٹائون کراچی میں ایک جامع مسجد بنانے کا ارادہ ایک عظیم الشان منصوبے میں ڈھل گیاہے جو نہ صرف بحریہ ٹائون اور پاکستان بلکہ پوری مسلم امہ کیلئے اتحاد و یکجہتی کی علامت ہے ۔بحریہ ٹائون پاکستان کے معروف آرکیٹیکٹس کی مدد سے اپنے تمام وسائل بروئے کا رلاتے ہوئے ایک تاریخی اور فقیدالمثال یا دگار کی تعمیر میں مصروفِ عمل ہے ۔اس کے ساتھ ہی گرینڈ جامع مسجد بحریہ ٹائون لاہور جو دنیا کی ساتویں بڑی مسجدہے عوام الناس کے لیے کھلی ہوئی ہے ۔ عہد ساز مساجد کی تعمیربحریہ ٹائون کی روایت ہے ۔