سٹاک ہوم (این این آئی )ماحولیاتی تحفظ کی سرگرم نوجوان سماجی کارکن گریٹا تھنبرگ نے گریٹا تھنبرگ نے ایک بار پھر سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ٹرول کردیا۔گریٹا نے سوشل میڈیا اکائونٹس پر ٹرمپ کی وائٹ ہائوس سے روانگی کی ایک تصویر شیئر کی اور کیپشن میں ترمیم کیساتھ وہی الفاظ استعمال کیے جو ٹرمپ نے ان کیلئے 2019 میں اپنے ایک ٹویٹ میں کیے تھے ۔گریٹا نے ٹرمپ کی مدتِ صدارت ختم ہونے اور وائٹ ہاس چھوڑنے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا اسے دیکھ کر ایسا لگتا ہے کہ ایک پرجوش معمر شخص روشن اور شاندار مستقبل کا منتظر ہے ، یہ دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے ۔یاد رہے اس سے قبل صدارتی انتخابات کے دوران بھی گریٹا نے ٹرمپ کی صورتحال کو اپنے ٹویٹ میں انہی کے الفاظ میں ٹرول کیا تھا۔