اٹلانٹا(ویب ڈیسک)قدرت کے کارخانے میں گرگٹ کا شمار ان جان داروں میں ہوتا ہے جو اپنے ماحول کے لحاظ سے رنگ بدل لیتے ہیں۔ اب سائنس دانوں نے خاص مٹیریل کی مدد سے ایسی ’’سمارٹ اسکن‘‘ (ذہین جلد) بنالی ہے جو دھوپ میں رنگ بدل لیتی ہے ۔ایموری یونیورسٹی کے ماہرین نے فوٹونِک کرسٹلز کی مدد سے یہ جلد بنائی ہے ۔ اسے بنانے والے پروفیسر یائیکشیاؤ ڈونگ نے کہا ہے کہ انہیں رنگ بدلتے گرگٹ کو دیکھ کر اس شئے کو بنانے کا خیال آیا جس پر بھرپور تحقیق کی گئی۔