لاہور(اپنے رپورٹر سے ) گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین رائیونڈ کے باہر کھڑا سوریج کا پانی طالبات کے لئے پریشان کا باعث بن گیا، طالبات کو آنے جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق رائیونڈ سٹی میں موجود طالبات کا کالج کھلنے کے باوجود سیوریج سسٹم کی صفائی کو یقینی نہیں بنایا گیا، جس کی وجہ سے طالبات کو گندے پانی میں سے گزر کر کالج جانا پڑتا ہے ، انتظامیہ کی غفلت کے باعث طالبات، ان کے والدین اور کالج سٹاف سراپا احتجاج ہیں لیکن انتظامیہ مسئلہ حل کرنے سے گریزاں ہے ۔ طالبات نے مطالبہ کیا ہے کہ کالج کے باہر سیوریج سسٹم کی صفائی کے لئے فوری اقدامات کیے جائیں۔