ملتان/چیچہ وطنی (خصوصی رپورٹر،نمائندہ 92 نیوز)گھریلو حالات سے تنگ 2 نوجوانوں نے خودکشی کر لی ، مظفر گڑھ کے رہائشی 30 سالہ سجاول نے گھریلو ناچاقیوں سے تنگ آ کر زہریلی گولیاں کھا لیں متاثرہ نوجوان کو تشویشناک حالت نشتر ہسپتال منتقل کیا گیا دوران علاج جسم میں زہر کی مقدار زیادہ پھیلنے کے سبب جان کی بازی ہار گیا،ادھر چیچہ وطنی کے نواحی گاؤں 101/12ایل کے رہائشی نوجوان جمشید اقبال نے گھریلو جھگڑے سے دلبرداشتہ ہوکر ہریلی گولیاں کھا کر زندگی کا خاتمہ کر لیا ،متوفی کو حالت غیر ہو نے پر ہسپتال لیجایا گیا لیکن وہ راستے میں ہی دم توڑ گیا۔