لاہور(جنرل رپورٹر)گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کی ذیلی تنظیموں کے اراکین کی میاں اسلم اقبال سے ملاقات کی ۔ہسپتالوں میں ادویات کی شدید کمی، فنڈز کے غیر دستیابی اور ادویات کی قیمت میں بے پناہ اضافے پر مریضوں اور ہسپتال عملے کے تحفظات سے آگاہ کیا۔گرینڈ ہیلتھ الائنس پنجاب کے عہدیداران نے کہا کہ مریضوں کو ادویات دستیاب نہ ہونے کے باعث آئے روز ہسپتالوں میں مریضوں کے لواحقین اور ہسپتال عملے میں لڑائی جھگڑے میں اضافہ ہوا ہے ۔کورونا وائرس پر ہسپتال عملے کے تحفظ کے لیے اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا۔الائنس اراکین نے ہسپتالوں میں نجکاری روکنے کی استدعا کی اور ایم ٹی آئی نامی قانون کی بجائے نئے ہسپتال بنانے اور فنڈز میں اضافہ کا مطالبہ کیا گیا۔ایم ٹی آئی کے خلاف آواز اٹھانے والوں کے خلاف لی گئی انتقامی کارروائیوں کو عدالتی حکم کے مطابق واپس لینے کا مطالبہ کیا۔