لاہور(سپیشل رپورٹر)گرین ٹائون سستا رمضان بازار میں سرکاری ملازمین نے خاتون اور اسکے بیٹے کو تشدد کا نشانہ بناڈالا۔خاتون خریداری کے لئے اپنے بیٹے کے ہمراہ رمضان بازار پہنچی تھی سرکاری ملازمین کے تشدد سے نوجوان کا ہونٹ پھٹ گیا جبکہ ملزمان نے نوجوان کی والدہ کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا۔ پولیس کے مطابق دونوں پارٹیوں کو تھانے لایا گیا تھا،تاہم ان میں صلح نامہ ہوگیا ۔