لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر )گرین ٹاؤن پولیس نے ڈکیت گینگ کے ملزموں عباس اور ناظم عرف نامی کو گرفتار کر کے 2 پسٹل، چوری شدہ موٹرسائیکلز، موبائل فونز برآمد کرلئے ۔علاوہ ازیں اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف ماڈل ٹاؤن ڈویژن نے نشتر کالونی میں ڈکیتی کی واردات میں ملوث 2 ملزمان سلمان وارث اور فیضان گرفتار کرلیا ۔ علاوہ ازیں مغلپورہ پولیس نے 4 رکنی موٹرسائیکل چور اور وارداتیں کرنے والے گینگ کے دانش عرف دانی، عمر رضا، نعمان اور ذیشان کو گرفتار کرلیا۔