لاہور،قصور ،چنیوٹ (کرائم رپورٹر، ڈسٹر کٹ رپورٹر ، نمائندہ 92نیوز )گرین ٹاؤن کے علاقہ میں 23 سالہ نوجوان عثمان نے نامعلوم وجوہات کی بنا پر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی ۔صد ر پتو کی کے علا قہ میں گھر یلو حا لا ت سے دلبر داشتہ بھو نیکے او تا ڑ کے رہا ئشی 28سا لہ عر فا ن نے گھر یلو حا لا ت سے ما یو س ہو کرخود کو گولی ما ر کر مو ت کو گلے لگا لیا ۔ ادھر چنیوٹ میں گھریلو حالات سے تنگ 60سالہ نامعلوم بزرگ نے دریائے چناب کے پہلے پل پر سے دریا میں چھلانگ لگا دی،ریسکیو ٹیموں نے نا معلوم بزرگ کی لاش پانی سے نکال لی ۔ادھر رائیونڈ سٹی کے علاقے جیا بگا کے قریب جوہڑ میں 35سالہ نامعلوم خاتون کی گلی سڑی اور بوسیدہ لاش برآمد ہوئی جسکی شناخت نہ ہوسکی۔