مکرمی !نئے انتخابات کے بعد نئے پاکستان کے ثمرات عوام کو ملنا شروع ہوگئے ہیں اور نہ جانے کب تک ہم نئے پاکستان کے ثمرات سے مستفیض ہوتے رہیں گے۔ پاکستان کی تاریخ میں جو کچھ 71سالوں میں سابقہ حکمران نہ کرسکے وہ ہماری موجودہ حکومت نے کردکھایا عوام کوکہاں کہاں سے نوچا جارہا ہے اور مزید کس طرح سے دبوچا جاسکتا ہے پوری حکمراں جماعت اس کوشش میں لگی ہوئی ہے ۔ ہمارے وزیر اعظم صاحب فرماتے ہیں کہ بیس کروڑ عوام میں صرف ایک فیصد عوام ٹیکس ادا کرتی ہے جس سے ملکی معیشت پر برا اثر پڑتا ہے ، میں جناب وزیر اعظم صاحب سے سوال کرتا ہوں کہ وہ عوام کی کوتاہی بتانے سے پہلے بتائینگے کہ کیا حکومت عوام کی ان کی بنیادی ضروریا ت جو کہ اس کا حق ہے مثلاًپانی، بجلی، گیس ، تعلیمی سہولیات ،اور مریضوں کیلئے سہولیات فراہم کرتی ہے جو اس کاجائز حق ہے حکومت تو یہ سہولیا ت تو صرف سرکاری ملازمین کو ہی فراہم کرتی ہے تو تمام ٹیکس بھی سرکاری ملازمین سے ہی وصول کرلیا ۔ ( اقبال انصاری ،کراچی)