لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک ) وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی نعیم الحق نے پنجاب حکومت کے سابق ترجمان شہباز گل کو ان کے عہدے سے ہٹائے جانے کے اقدام کی وضاحت کر دی ۔مانچسٹر میں میڈیا نمائندوں سے بات کرتے ہوئے نعیم الحق نے کہا شہباز گل کو وزیر اعلیٰ عثمان بزدار کے کہنے پر ہٹایا گیا کیونکہ عثمان بزدار کو کچھ تحفظات تھے ،شہباز گل کو وفاق میں ذمہ داریاں سونپی جائیں گی۔حکومت مخالف احتجاج سے متعلق پوچھے گئے سوال پر نعیم الحق نے کہا حکومت کو سیاسی سر گرمیوں پر کوئی اعتراض نہیں لیکن قانون توڑا گیا تو منتخب حکومت آئین و قانون کے مطابق اقدامات کرے گی۔