لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے )ڈی جی فوڈ اتھارٹی کی سربراہی میں لاہور سمیت صوبہ بھر ملاوٹ مافیاکے خلاف کارروائیاں کرتے ہوئے 211 ملک پوائنٹس پر28 ہزار لیٹر دودھ کی چیکنگ کی گئی اور ناقص دودھ موقع پر تلف کر دیا۔ڈی جی فوڈ اتھارٹی عرفان میمن کا کہنا تھا کہ گلبرگ، فیروزپور اور گوپال نگر کے علاقوں میں موجود 1300 لیٹر دودھ تلف کر دیا گیا۔ گوپال نگر میں بلھے شاہ اور ہمایوں گجر ملک شاپ جبکہ گلبرگ میں ماشاء اﷲ ملک شاپ میں موجود دودھ تلف کیا گیا۔انتظامات میں مزید بہتری کیلئے 5دکانوں کو وارننگ نوٹس جاری کیے گئے ۔