لا ہو ر (کر ائم ر پو ر ٹر ) گلشن راوی پو لیس نے 2رکنی ڈکیت گینگ کو گرفتار کیا گیا۔سابقہ ریکارڈ یافتہ ملزمان طالب اور عاشق کوگرفتار کر لیا گیا۔ملزمان کے خلاف لاہور کے مختلف تھانوں میں چوری۔ ڈکیتی۔ناجائزاسلحہ۔اقدام قتل اور 7ATA کے مقدمات درج تھے ۔ملزمان کے قبضہ سے موٹرسائیکل۔2موبائل فونز،2پسٹلز اور ہزاروں روپے نقدی برآمد۔ملزمان کے خلاف مقدمہ درج مزید تفتیش جاری ہیں۔ دریں اثناء انویسٹی گیشن پولیس کے اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف سٹی ڈویژ ن کی کارروائی،دلاورعرف سکوٹر کاروموٹر سائیکل چور گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا۔گرفتار ملزمان میں سرغنہ گینگ دلاور عرف سکوٹر اور اس کے 2ساتھی قاسم اور ذیشان عرف شانی شامل ہیں۔گرفتارملزمان سے لاکھوں روپے مالیت کی 6 گاڑیاں اور 8 موٹرسائیکلیں برآمد کرلیں۔