لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکاری کے میدان میں تیزی سے ابھرتے ہوئے گلوکار، نغمہ نگار اور پروڈیوسر حارث ہارون نے دنیا کے ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر اپنا تازہ ترین گانا ’’مہرما‘‘ ریلیز کر دیا ہے جس کے ساتھ دل کو چھو جانے والی میوزک ویڈیو بھی شامل ہے ۔مہرما ایک پر سکون اور عشق آمیز منزل اور لطیف سر اور تالوں کا امتزاج ہے جو کہ اپنے سننے واکوں کو تھرکنے پر مجبور کر دیتا ہے۔