لاہور(شوبز ڈیسک)سینئر اداکار فردوس جمال نے کہا ہے کہ ردھم میں بولنا ہی اصل آرٹ ہے اور باہر کی دنیا کے اداروں میں فنکارکو یہی سکھایا جاتا ہے ، وہاں یہ سکھایاجا تاہے کہ آپ کی شخصیت کے چلنے میں ردھم ہے جو کسی کردار کی اصل جان ہوتا ہے ۔ایک انٹرویومیں فردوس جمال نے کہا کہ یہ صرف گلوکار کے لئے نہیں بلکہ اداکار کے لئے بھی ضروری ہے کہ اس میں ردھم بھی ہو اور اسے اداکاری کی تال میل کابھی پتہ ہو ۔ انہوں نے کہا کہ جب مجھے بھی اداکاری کاشوق ہوا تو دوسروں کی طرح میری بھی یہی سوچ تھی کہ میں بس کر لوں گا لیکن جب میں اس فیلڈ میں آیا تو کوشش کے باوجودنہیں ہو رہا تھاپھر میں نے تلاش کیااداکاری کی سائنس کیاہے او ر جب میں اس کی گہرائی میں گیا توپتہ چلا کہ اس کی بنیاد میں بھی ردھم اورسُر ہے ۔