لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار تنویر آفریدی نتھیا گلی کے جنگلات میں بھٹک گئے ، اطلاع ملنے پر انہیں ریسکیوکر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق تنویر آفریدی، انکے ڈائریکٹر نادر شاہ اور ابن آس ویڈیو شوٹ کے سلسلے میں مری سے نتھیا گلی جاتے ہوئے راستہ بھٹک کر گھنے جنگل میں پھنس گئے ،تنویر آفریدی نے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ پولیس نتھیا گلی جمیل الرحمٰن سے رابطہ کیاجنہوں نے اپنی ٹیم کیساتھ انہیں تلاش کیا اور بحفاظت ہوٹل پہنچا دیا اور اگلے مرحلے کیلئے انہیں سکیورٹی بھی فراہم کی۔تنویر آفریدی نے ریسکیو کرنے پر شکریہ ادا کیا اور کہا انہیں راستوں کا پتہ نہیں تھا اس لئے گھنے جنگل میں پہنچ گئے ، یہ ویڈیو اور سفران کی زندگی کا یادگار ہوگا۔