لاہور (کلچرل رپورٹر) گلوکار اذان سمیع خان نے اپنے پانچ سالہ بیٹے ابراہیم کو اپنا استاد قرار دے دیا۔اذان سمیع خان نے انسٹاگرام پر اپنے بیٹے ابراہیم کی پانچویں سالگرہ کے موقع پر ساتھ لی گئیں یادگار تصویریں شیئر کیں اور ساتھ ہی لکھا کہ وہ اس وقت تک اپنا کوئی گانا ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے نہ سن لے ۔انہوں نے ابراہیم کو اپنا اچھا دوست، استاد، سخت ناقد، بہترین حوصلہ افزائی کرنے والا اور اپنی زندگی کا بہترین انسان قرار دیتے ہوئے سالگرہ کی مبارکباد دی۔انہوں نے اپنے پیار بھرے پیغام میں یہ بھی بتایا کہ وہ اپنا کوئی بھی گانا اُس وقت تک ریلیز نہیں کرتے جب تک ابراہیم اسے سُن کر اپنی کوئی حتمی رائے نہ دے ۔انہوں نے بتایا کہ وہ ابراہیم کے فائنل ورژن سننے کے بعد اور منظوری کے بعد ہی اپنا کوئی نیا گانا ریلیز کرتے ہیں۔