لاہور(کلچرل رپورٹر)گلوکار جاوید بشیر کے نوجوان بیٹے جنید بشیر کا گیت’’پیا‘‘ لانچ کردیا گیا۔اس مناسبت سے تقریب کا اہتمام مقامی کیفے میں کیا گیا جس میں مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔تقریب کے شرکا میں پی ٹی وی پروڈیوسر سید محسن جعفر،سر نعیم الحسن،گلوکار ولی حامد علی خان، سارہ بلوچ،سید وصی شاہ ، استاد طافو خان و دیگر شامل تھے ۔ اس موقع پر جاوید بشیر نے اپنے بیٹے اور دیگر ساتھیوں کے ساتھ پرفارم کیا جسے حاضرین نے بہت پسند کیا۔