کراچی (کلچرل رپورٹر) گلوکارہ صومیہ خان کے 2 نئے ویڈو سونگز کوڑی کلی شہزادی میں دبئی دی اور خطائیں ریلیز ہوگئے جنہیں سوشل میڈیا پر بے حد پسند کیا جارہا ہے ۔ گانوں کے کمپوزر اور رائٹر مظہر رائے اور حیدر ذوالقرنین ہیں۔ گانوں کو دبئی اور پاکستان میں ریکارڈ کیا گیا ہے ۔ گانوں میں ماڈلنگ ارباب الماس اور شہریار نے کی ہے ۔ اس سلسلے میں سنگر صومیہ خان نے کہا ہے کہ میرے تمام گانوں کو میوزک انڈسٹری سے وابستہ افراد اور سامعین پسند کرتے ہیں۔ نئے ویڈیو سونگز کوڑی کلی شہزادی میں دبئی دی یا اور خطائیں میں ویڈیو کی تیاری میں خاص توجہ دی گئی ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی میوزک کو دنیا بھر میں بے حد پسند کیا جاتا ہے ۔ خاص طور پر کلاسک، پوپ اور صوفیانہ کلام کو سنا جاتا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ نئے گلوکاروں کیلئے میوزک فیلڈ میں ترقی کے بے پناہ مواقع ہیں۔ میرے کئی گانے مشہور ڈراموں کے ٹائٹل سونگز بھی ہیں۔