کراچی ( کلچرل رپورٹر) پاکستان کے ابھرتے ہوئے گلوکارعبداﷲ قریشی نے اﷲ پاک کے حضورحمد" الٰہی تیری چوکھٹ پے "بطور نذرانہ پیش کرتے ہوئے پاکستان کے معروف نعت خواں جنید جمشید کو خراج عقیدت پیش کیا ہے ۔ عبد اﷲ قریشی گزشتہ کئی سالوں سے رمضان المبارک کے خصوصی موقع پر گارباہ رب العزت میں "حمد"کے کلام ریلیز کررہے ہیں، پچھلے سال انھوں نے معروف حمد "وہی خدا ہے "پیش کی تھی۔