لاہور(کلچرل رپورٹر)’’نشہ سجناں دا ہوندا ‘‘ فیم گلوکار واجد علی بغدادی نے نیا گیت ’’اتنی پیوا ڈھولا ذہن تولے جاوے ‘‘ ریکارڈ کرلیا ہے جس کی ویڈیو جلد ہی سوشل میڈیا پر لانچ کردیا جائیگا۔اس حوالے سے گلوکار واجد علی بغدادی نے کہا کہ گائیکی میرا شوق ہی نہیں جنو ن ہے ۔اس لئے اپنے ہر گیت کی شاعری، کمپوزیشن سمیت ہر شعبے پر محنت کرتا ہوں تاکہ سننے والوں کو ہر بار منفرد گانا سننے کو ملے ۔واجد علی بغدادی نے کہا کہ یہ نیاگیت بھی پرستاروں کو پسند آئے گا۔