لاہور( شوبز ڈیسک) معروف فوک گلوکارظفرعلی اور گلوکارہ پونم ناز کا مشترکہ ویڈیو گانا ’’سوہنی مہینوال کچا گھڑا‘‘مکمل ہوگیا ہے ،تفصیلات کے مطابق اس گانے کی ویڈیو ریکارڈنگ گزشتہ روزنیلوپروڈکشن کے بینرتلے ایس ٹی سیون سٹوڈیومیں کی گئی جس کی ڈائریکشن نویدخان نے دی،اس ویڈیوگانے کی تمام تکنیکی سہولیات ملک عزیز اور استادرفیع اخترنے دی ہیں،اس گانے کا میوزک استادطفیل پسروری نے مرتب کیا ہے ، نوید خان نے بتایا کہ اس ویڈیوگیت کو بہت جلدسوشل میڈیا سمیت ملک بھرمیں ریلیزکیا جائیگا۔