لاہور(شوبز ڈیسک) گلوکارہ حمیرا ارشد نے کہا ہے کہ سوشل میڈیا پر مجھ سے منسوب بہت سے جعلی اکائونٹس فعال ہیں اور بد قسمتی سے ان کو بند کرنے کے لئے ایف آئی اے کے پاس کوئی ٹھوس حکمت عملی نہیں ہے ۔خصوصی گفتگو کرتے ہوئے حمیرا ارشد نے کہا کہ اکثر جعلی اکائونٹس کی وجہ سے ذہنی اذیت کا سامناکرنا پڑتا ہے ۔درخواست دینے کے باوجود منفی سر گرمیاں کرنے والوں کو گرفتار نہیں کیا گیا اور جب تک ایسے عناصر کو سخت ترین سزائیں نہیں ملیں گی اس طرح کے لوگ دیدہ دلیری سے ایسے ہی کام کرتے رہیں گے ۔