لاہور( شوبزڈیسک)نامورگلوکارہ راگنی نے یوم پاکستان کی مناسبت سے دبئی میں اپنے فن کا مظاہرہ کر کے تقریب کو چار چاند لگا دئیے ۔ دبئی کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ تقریب میں پاکستانیوں سمیت مقامی باشندوں نے بھی شرکت کی ۔گلوکارہ راغنی نے ملی نغمات پیش کر کے بھر پور داد وصول کی ۔اداکارہ نے ایک گھنٹے تک معروف ملی نغمے پیش کئے ۔