لاہور(کلچرل رپورٹر) اداکارہ، گلوکارہ واینکرعینی طاہرہ کی سالگرہ خاموشی سے گزر گئی،کسی قسم کی تقریب نہ منعقد کرنے کافیصلہ۔عینی طاہرہ نے کہا کہ گزشتہ روزان کی سالگرہ کا دن تھا جو خاموشی سے گزر گیا کیونکہ موجود عالمی و ملکی حالات کی وجہ سے انہوں نے اپنی سالگرہ نہ منانے کا فیصلہ کیا تھا اور کسی بھی قسم کی تقریب نہ منعقد کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔عینی طاہرہ کا کہنا تھا کہ سوشل میڈیا پر ان کی سالگرہ کا سن کر ان کے پرستاروں نے انہیں فیس بک،وٹس ایپ پر سالگرہ کی مبارکباد دی جس پر وہ ان کی مشکور ہیں مگر وہ اپنے دوست احباب اور پرستاروں سے اپیل کرتی ہیں کہ وہ دعا کریں کہ اس وقت پوری دنیا میں جو کرونا وائرس خا خوف چھایا ہواہے اﷲ اس سے سب کو نجات عطا فرمائیں اور کوئی بھی اس کامزید شکا رنہ بنے ۔عینی طاہرہ نے مزید کہاکہ اس وقت پوری دنیا کی طرح پاکستان پر بھی اس خونی وائرس کے خوف کے بادل چھائے ہوئے ہیں۔