لاہور(کلچرل رپورٹر) گلوکارہ گلاب اور گلوکار جمشید اعوا ن کا نیا مشترکہ گانا’’ساڈا دتا ہویا موڑ دے رومال‘‘ ریلیز کردیا گیا،تفصیلات کے مطابق اس گانے کو گذشتہ روز تھر پروڈکشن نے ملک بھرمیں ریلیزکیا ہے ۔اس گانے کو اسد بسمل آف لیہ نے لکھا ہے جبکہ اس کا میوزک علی حیدر ٹیپو نے ترتیب دیاہے ۔اس گانے کی ریکارڈنگ ٹیپو سٹوڈیومیں مکمل کی گئی اس کے پروڈیوسر سید حسن علی شاہ ہیں جبکہ ویڈیو ڈائریکشن نعمان انیس نے دی ہے ۔ایک ملاقات کے دوران گلاب نے بتایاکہ ان کا یہ گانا ریلیز ہوتے ہی مقبولیت حاصل کررہاہے کیونکہ یہ نوجوانوں کے دلوں کی آوازہ اب منتخب کام کرنا شروع کردیاہے جس سے اچھے گلوکاروں کے ساتھ ان کے اچھے اچھے گیت سامنے آرہے ہیں جو پرستاروں کے دلوں کو بھا رہے ہیں۔