لاہور( کلچرل رپورٹر) گلگت میں ٹی وی کی معروف اداکارہ نائلہ جعفری کے گھر پر مبینہ طور پر 2 افراد نے حملہ کر دیا۔حملہ آوروں نے نائلہ جعفری کے مکان پر پتھراؤ اور توڑ پھوڑ کی ۔ اداکارہ کا کہنا ہے کہ ملزم ان سے زبردستی مکان خالی کرانا چاہتے ہیں۔نائلہ جعفری کی جانب سے آئی یو تھانے میں دی گئی درخواست کے مطابق دونوں افراد نے گھر پر حملہ کیا جس سے ان کا موبائل فون گرگیا، دونوں افراد نے گھر کے اندر پتھر بھی پھینکے تاہم نائلہ جعفری محفوظ رہیں۔اداکارہ نے اپنی درخواست میں استدعا کی کہ انہیں تحفظ فراہم کیا جائے اور حملہ کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔دوسری جانب پولیس کا کہنا ہے کہ نائلہ جعفری کی درخواست پر کارروائی شروع کردی ہے ۔