ممبئی (شوبز ڈیسک) بالی وڈ اداکار رنویر سنگھ کی فلم ’’گلی بوائے ‘‘ نے ریلیز کے پہلے دن 18.7کروڑ روپے کا بزنس کر لیا۔ بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق زویا اختر کی ہدایت کاری میں بننے والی فلم ’’گلی بوائے ‘‘گزشتہ روز ریلیز ہوئی تھی جس نے ایک دن میں 18کروڑ 7لاکھ روپے کما لئے ۔ فلم کی کہانی ممبئی کے 2 سٹریٹ ریپرز کی زندگی پر مبنی ہے جس میں رنویر سنگھ، عالیہ بھٹ اور کلکی کوچلن نے مرکزی کردار ادا کیا ہے ۔