پورٹ الزبتھ (سپورٹس ڈیسک) جنوبی افریقہ اور انگلینڈ کے درمیان جاری آئی سی سی ورلڈ چیمپئن شپ کے تیسرے میچ میں انگلینڈ کے 499 رنز کے جواب میں جنوبی افریقہ نے 6 وکٹوں پر 208 رنز بنا لئے ۔ میچ کے تیسرے روز کی خاص بات وکٹ کیپر بلے باز کوئنٹن ڈی کوک کے ناقابل شکست 63 رنز ہیں فلینڈر 27 رنز بنا کر کریز پر موجود ہیں ۔ انگلینڈ کی طرف سے ڈوم بیس نے پانچ وکٹیں حاصل کیں جبکہ بین سٹوکس نے ایک کھلاڑی کو پویلین کی طرف چلتا کیا۔ میزبان جنوبی افریقہ کو انگلینڈ کا پہلی اننگز کا سکور برابر کرنے کیلئے ابھی 291 رنز درکار ہیں جبکہ اس کی چار وکٹیں باقی ہیں ۔ آج میچ کا چوتھا روز ہے ۔ تیسرے میچ میں روڈ ٹکر اور بروس اوکسفورڈ امپائر کی ذمہ داریاں ادا کر رہے ہیں ۔یاد رہے کہ دوسرے روز بین سٹوکس نے 120اور اولی پوپ نے 135 رنز کی اننگز کھیلی۔ پروٹیز کی طرف سے کیشو مہاراج نے پانچ وکٹیں لیں تھیں۔