کوالمپور(ویب ڈیسک)موبائل فون کا بخار انسانوں پر ہی نہیں جانوروں پر بھی سوار ہوگیا ہے، اس کی تازہ مثال ملائیشیا میں ہونے والے ایک واقعے کی ہے جس میں نوجوان کو اس کے موبائل کی فوٹو گیلری میں بندر کی سیلفیاں ملیں۔ملائیشیا میں ایک نوجوان کا کہنا ہے کہ اسے اپنے موبائل فون پر ایک بندر کی سیلفیاں اور ویڈیوز ملی ہیں۔ اس نوجوان کا یہ فون کھو گیا تھا جو اسے گھر کے پیچھے جنگل سے ملا ہے۔فون میں جو مواد موجود ہے اس میں ایک بندر کی فوٹیج بھی ہے جو بظاہر فون کو کھانے کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ سارا مواد فون کے مالک نے ٹوئٹر پر پوسٹ کیا ۔