لاہور(سپیشل رپورٹر) راوی روڈکے علاقہ میں تیز رفتاری کے باعث گندم کی بوریوں سے بھرا ٹرک الٹ گیا حادثے میں ٹرک ڈرائیورخادم زخمی ہو گیا ۔ ٹرک الٹنے کے باعث ٹریفک کا نظام متاثر ہو گیا۔ اطلاع ملنے پر پولیس اور امدادی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں۔ ٹریفک پولیس نے ٹرک کو سڑک سے ہٹا کر ٹریفک کا نظام بحال کرایا جبکہ امدادی ٹیم نے زخمی کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاجہاں اسکی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے ۔