لاہور( کامرس رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کے زرعی ایمرجنسی پروگرام کے تحت گندم کی پیداوار میں اضافہ کے قومی منصوبے کا آغاز کر دیا گیا۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب نے بتایا کہ اس منصوبے کے تحت نمائشی پلاٹوں کی کاشت کے لیے گندم کے کاشتکاروں سے درخواستیں طلب کی گئیں ہیں۔