لاہور(کامرس رپورٹر) وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال نے کہا ہے کہ پنجاب میں وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت ہر 9 ارب روپے کی خطیر رقم سے گندم کی فی ایکڑ پیداوار میں اضافہ کا پروگرام شروع ہو چکا ہے اور ہماری حکومت کا مشن ہے کہ پنجاب کو اناج گھر بنا کر دم لیں گے ۔وزیرراعت نے گندم کے کاشتکاروں کو درخواست کی کہ وہ گندم کی بمپر کراپ حاصل کرنے کیلئے پنجاب سیڈ کارپوریشن کا معیاری اور تصدیق شدہ بیج کاشت کریں ان خیالات کا اظہار وزیر زراعت نے جلو موڑ پر محکمہ زراعت توسیع کی جانب سے منعقدہ سیمینار میں کسانوں کے بڑے اجتماع سے خطاب کے دوران کیا۔وزیر زراعت نے کہا کہ کاشتکار گندم کی پیداوار بڑھانے کیلئے محکمہ زراعت کی سفارشات پر عمل کریں کیونکہ محکمہ زراعت میں فصلوں کے ڈاکٹر اور افسر موجود ہیں۔جہاں کہیں کاشتکار کو مشورہ چاہیے وہ محکمہ زراعت کے فیلڈ افسران سے رابطہ کرے ۔اس ضمن میں وزیر زراعت نے بتایا کہ افسران کو کاشتکاروں کی بات سننے اور عزت کرنے بارے ہدایات کی جاچکی ہیں۔