نئی دہلی (سپورٹس ڈیسک) بھارتی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سارو گنگولی بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا(بی سی سی آئی) کے صدر منتخب ہونے کے بعد گزشتہ روز چارج سنبھال لیا۔سارو گنگولی کی تعیناتی ممبئی میں ہونے والی بورڈ میٹنگ کے بعد کی گئی اور اس حوالے سے باقاعدہ اعلان بھی کر دیا گیا ہے ۔ بی سی سی کے معاملات دیکھنے والی کمیٹی کے سربراہ ونود رائے کا کہنا ہے کہ بی سی سی آئی انتظامیہ اس سے بہتر ہو ہی نہیں سکتی کیونکہ اب ایک ایسا صدر آ گیا ہے جو بھارت کے کامیاب ترین کپتانوں میں سے ایک ہے ۔ انہوں نے کہا کہ کمیٹی کا مقصد آئین کی پاسداری کرنا تھا اور ہم نے قانون کے مطابق انتخابات کروا دئیے ہیں۔