بیونس آئرس (سپورٹس ڈیسک) ڈائیگو شارٹزمین اور مارکو سیشناٹو نے ارجنٹائن اوپن ٹینس ٹورنامنٹ مینز سنگلز فائنل کیلئے کوالیفائی کر لیا۔ سیمی فائنلز میں میزبان ملک کے کھلاڑی ڈائیگو نے آسٹرین ڈومنک تھیم کو 2-6، 6-4 اور 7-6 سے ، اٹالین مارکو سیشناٹو نے میزبان ملک کے گوئیڈو پیلا کو 6-4 اور 6-2 سے زیرکیا۔