کوئٹہ (خ ن) وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ برسوں سے تعطل کے شکار گوادر ماسٹر پلان کی موجودہ صوبائی حکومت نے حتمی منظوری دے دی، ماسٹر پلان کا منظور شدہ نقشہ باقاعدہ طور پر جاری کر دیا۔ وزیراعلیٰ بلوچستان اور چیئرمین گورننگ باڈی گوادر ڈیویلپمنٹ اتھارٹی ٹوئٹ میں کہا ہے کہ ماسٹر پلان کی منظوری اسلام آباد یا کوئٹہ میں نہیں بلکہ گوادر میں گزشتہ دنوں منعقد ہونے والے گورننگ باڈی کے اجلاس میں دی گئی جس کے منٹس دو روز قبل منظور کئے گئے ۔