گوجرانوالہ(صباح نیوز) گوجرانوالہ میں حکومت جماعت کے مقامی رہنما کو عہدہ ملنے کی خوشی میں انوکھا جشن کیا گیا ہے ۔ سابق صوبائی وزیر ڈاکٹر سہیل ظفر چیمہ گوجرانوالہ پہنچے تو پی ٹی آئی کی مقامی قیادت نے استقبال کیا اور کارکنوں نے ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور آتشبازی کا مظاہرہ بھی کیا۔پی ٹی آئی قافلہ ماچھی کے سندھواں پہنچا تو پی ٹی آئی رہنما شاہد اقبال ناگرہ نے پاکستانی نوٹ ، ریال ،یورو اور ڈالرز کی برسات کردی ،ڈالر اور یورو ہوا میں اڑتے دیکھ کر پی ٹی آئی کارکن بھی سب کام کاج چھوڑ کر ڈالر لوٹتے رہے اور آپس میں ہی الجھ پڑے ۔