مکرمی !صارفین بجلی کے مسائل سننے کے لئے گوجرہ میں فیسکوپینسرہ روڈ سب ڈویژن کی عمارت میں حسب روائت مناسب تشہیر کے بغیر کھلی کچہری کا انعقاد کیا گیاجس میں زیادہ تر وہ لوگ موجود تھے جن کے نئے میٹروں کے ڈیمانڈنوٹس ادا ہو نے کے بعد زیر التوا تھے ۔ان کو سپریٹینڈنگ انجینیر خالد نذیر نے نئے میٹر الاٹ کر کے فوری لگانے کا حکم دیا۔ کھلی کچہری کی انتظامیہ کے اصول وضوابط کے مطابق سائلین سے ان کے مسائل کی تحریری درخواستیں ایس ای جھنگ سرکل کی آمد سے قبل وصول کر لی گئیںاور ان کا مطالعہ کر کے اعلیٰ حکام کو سب اچھا کی رپورٹ دینے کے لئے تسلی کر لی گئی۔ کسی شکائت کنندہ کو مائک استعمال کرنے کی اجازت نہیں تھی۔ مقامی شہری کے مطابق دوسال سے چمنی شاہ روڈ پر ان کی عمارت کے ارد گرد سامنے عقب میںان کی گلی میں دکانوں مکانوں اور ورکشاپوں سمیت ہر کسی کے میٹر لگاکربجلی چل رہی ہے مگر مقامی عملہ مبینہ نذرانہ نا دینے کی بنا پرکچھ لوگوں کوبجلی میٹر لگانے پر اعتراض لگا دیتاہے۔ میری واپڈا حکام سے التماس ہے کہ تمام شہریوں سے یکساں سلوک کیا جائے۔ (زاہد رئوف کمبوہ غلہ منڈی، گوجرہ ٹوبہ ٹیک سنگھ)