لاہور(اپنے رپورٹر سے )کمشنر لاہور ڈویژن سیف انجم کی زیر صدارت گزشتہ روز ویڈیو لنک اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈی سی لاہور دانش افضال،ایڈشنل کمشنر طارق قریشی،اے سی جی ملک مشتاق ٹوانہ،اے سی پروٹوکول عظیم اعوان اور تمام اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز نے شرکت کی۔ کمشنر لاہور سیف انجم نے تمام اشیاے ضروریہ کے سٹاک و گوداموں کو چیک کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ رضا کاروں کی فہرست متعلقہ اضلاع کو فراہم کر دی گئیں ہیں۔حالیہ بیرون سفر سے آنے والے ہر فرد کی سکریننگ پر کوئی سمجھوتہ نہیں۔فہرستیں دے دی ہیں،افراد کو سو فیصد چیک کرایا جائے ۔لنگر خانوں کو زیادہ اور بہترین انداز میں فعال رکھا جائے ۔محکمہ زکواۃ و بسپ کی فہرستوں کی تصدیق ضروری ہے ۔ بریفنگ میں بتایا گیا کہ ماسک 10 تا 15 روپے میں مارکیٹ میں وافر موجود ہیں۔ گرانفروشی کے حوالے سے کہاکہ 216 مقامات کو چیک کیا گیا،21 مقامات پر خلاف ورزی پائی گئی، 43 ہزار روپے کے جرمانے کیے گئے ،5 گراں فروشوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کروایا گیا اور 05 افراد کو حراست میں لیا گیا جبکہ01 شخص کو سیدھا جیل بھیج دیا گیا ہے ۔