پشاور(سٹاف رپورٹر)پشاورہائی کورٹ کے جسٹس لعل جان خٹک اور جسٹس ابراہیم خان پرمشتمل 2رکنی بنچ نے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے پر گورنرخیبرپختونخواکو بحیثیت چانسلرگومل یونیورسٹی ڈیرہ اسماعیل خان توہین عدالت کانوٹس جاری کرکے جواب مانگ لیاہے ۔عدالت عالیہ کے فاضل بنچ نے یہ احکامات گزشتہ روز سابق وائس چانسلرگومل یونیورسٹی ڈاکٹرعصمت ا للہ کی درخواست پر جاری کئے ۔ ڈاکٹرعصمت اللہ کے وکیل نے عدالت کو بتایا کہ7اکتوبر2013ئکو سپریم کورٹ نے درخواست گزار کے حق میں فیصلہ دیاتھا جس کے تحت انہیں بحیثیت وی سی تمام مراعات وبقایاجات ادا کرنے کی ہدایت کی گئی تھی جس پر عملدرآمدنہیں ہوا ۔ بعدازاں فیصلے پرعملدرآمد کے لئے پشاورہائیکورٹ نے بھی 7دسمبر2017ء کو 60یوم کے اندرمحکمانہ اپیل نمٹانے کاحکم دیا تھا،تاہم 2سال بعد بھی عملدرآمد نہیں کیاجارہا ہے ۔بعدازاں فاضل بنچ نے سماعت ملتوی کردی۔