لاہور(خصوصی نمائندہ) گورنرپنجاب چوہدری محمد سرور،وزیراعلی عثمان بزدار اورجہانگیرترین کی ملاقات میں کورونا کی صورتحال پر بات چیت کی گئی۔تینوں رہنماؤں نے کورونا کے سدباب اورعلاج کے لئے بھرپور کوششوں کے عزم کااظہارکیا۔ گورنرپنجاب،وزیر اعلی پنجاب اور جہانگیر ترین نے کہا کرونا وائرس کے سدباب کے لئے تحریک انصاف کی حکومت بروقت اقدامات کررہی ہے ،وزیراعظم وبا کے سدباب کے ساتھ ساتھ متاثرین کی مدد کے لئے بھی متحرک ہیں،محدود رہ کر شہری خود کومحفوظ رکھ سکتے ہیں۔