لاہور(سپورٹس رپورٹر)گورنر پنجاب محمد سرور نے پاکستان فیڈریشن بیس بال کے وفدکو یقین دلایا کہ وہ بیس بال گراؤنڈ مہیا کرنے میں ان کی مدد کریں گے ۔بیس بال فیڈریشن کے وفد نے پنجاب کے گورنر چوہدری محمد سرور سے گورنر ہاؤس میں ملاقات کی ۔ وفد کی قیادت پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر سیدفخر علی شاہ نے کی ۔انہوں گورنر کو اس سال کھیلے گئے انٹر نیشنل بیس بال ٹورنامنٹس کی رپورٹ پیش کی۔ گورنر نے فخر علی شاہ کو گرائونڈ حاصل کرنے میں اپنے تعاون کا مکمل یقین دلاتے ہوئے کہا کہ آپ اس کے لئے پروپوزل تیار کریں اور بیس بال گراؤنڈ کے لئے بھی کوئی مناسب جگہ دیکھیں۔