لاہور،بہاول پور(خصوصی نمائندہ،نامہ نگار )گور نر پنجاب چودھری محمدسرور کی زیر نگرانی شادیوں کی اجتماعی تقر یب میں 200جوڑوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا،تمام جوڑوں کوفی کس 2لاکھ روپے کا جہیز اور چودھری محمدسرور نے نقد سلامی بھی دی۔گور نر نے اس موقع پر کہا کہ عہدے اور دولت والوں کو نہیں انسانیت کی خدمت کر نیوالوں کو ہی دنیا اور تاریخ یادرکھے گی،ہم دونہیں ایک پاکستان بنانے کی پالیسی پر گامزن ہیں،آئین وقانون کی حکمرانی کیلئے کسی بھی قر بانی سے دریغ نہیں کیا جائیگا، گور نر پنجاب خیر پور ٹامیانوالی میں اجتماعی شادیوں کی تقر یبات میں شر یک ہوئے ۔گورنر پنجاب نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ آج ہماری200بیٹیوں اور بیٹوں نے اپنی ازدواجی زندگی کا آغاز کر دیا ۔گور نر پنجاب نے مزید کہا کہ اپوزیشن ملکی اور قومی مفادات کی بجائے ذاتی مفادات کو سامنے رکھ کر سیاست کر رہی ہے ، حکومت کو اس سے کوئی خطر ہ نہیں،ان ہاؤس تبدیلی اور قبل ازوقت انتخابات کے خواب دیکھنے والوں کو مایوسی کے سواکچھ نہیں ملے گا۔