لاہور ( جنرل رپورٹر) گورنمنٹ کالج ٹائون شپ لاہور کا چوتھا کانووکیشن کالج کیمپس میں ہوا۔ صدارت چیئرمین پنجاب ہایئر ایجوکیشن کمیشن ڈاکٹر فضل احمد خالد نے کی ۔پرنسپل ڈاکٹر محمد اعجاز بٹ نے سالانہ رپورٹ پیش کی۔ کانووکیشن میں 475 طلباو طالبات میں ڈگریاں تقسیم کی گئیں۔ 28 طلباء و طالبات کو عمدہ کارکردگی پر گولڈ میڈلز دیئے گئے جبکہ 170 طلبا و طالبات کو رول آف آنرز کا حقدار قرار دیا گیا۔