لاہور(نمائندہ خصوصی سے ) حکومت پنجاب نے گورونانک دیوجی یونیورسٹی فیز ون سمیت مختلف سیکٹرز کی 7 ترقیاتی سکیموں کو مکمل کرنے کیلئے مجموعی طور پر 8 ارب 95 کروڑ 75لاکھ 92ہزار روپے جاری کرنے کی منظوری دیدی۔اجلاس کی صدارت چیئرمین پی اینڈ ڈی بورڈ عبد اﷲ خان سنبل نے کی جبکہ متعلقہ صوبائی محکمہ جات کے اعلیٰ افسروں اور پنجاب پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ کے ممبران سمیت سینئر چیف کوآرڈینیشن جاوید لطیف، اسسٹنٹ چیف کوآرڈینیشن شاہد ادریس نے شرکت کی۔