نئی دہلی (آن لائن) بھارتی اینکر ارنب گوسوامی کا ایک اور فراڈ سامنے آگیا ، ارنب گوسوامی نے چینل کی ریٹنگ بڑھانے کے لیے 40 لاکھ رشوت دی، بھارتی میڈیا کے مطابق براڈ کاسٹ آڈینس ریسرچ کونسل بھارت کے سابق چیف ایگزیکٹیو آفیسر پرتھو داس گپتا نے پولیس کو بیان دیا کہ بھارتی اینکر نے تین برسوں میں انہیں 2 مرتبہ 12 سو ڈالرز دیے ، پولیس نے ٹی آر پی سکیم میں ارنب گوسوامی کے خلاف تین ہزار چھ سو صفحات پر مشتمل اضافی چارج شیٹ تیار کر لی ۔