لاہو ر ،پاکپتن(کرائم ر پورٹر،ڈسٹرکٹ رپورٹر) اچانک گولی چلنے سے گارڈ جاں بحق، خاتون کے گلے سڑے جسمانی اعضا برآمد جبکہ خاندانی رنجش پر فائرنگ سے شہری قتل۔4افراد زخمی ہو گئے ۔ بتایا گیا ہے کہ رائیونڈ کے علا قہ وا قع نجی فیکٹری کا گا رڈ زید گل جو اپر دیر کا رہا ئشی تھا گز شتہ روز زید گل کا دوست زما ن اسکو ملنے کیلئے آیا ،دو نو ں آپس میں بیٹھے ہو ئے تھے اچا نک گو لی لگنے سے زید گل ہلاک ہو گیا ۔رائیونڈپولیس کے مطابق مقتول گارڈ کے دوست کو گرفتار کر لیا۔رائیونڈ جیا بگا میں کھیتوں سے نامعلوم خاتون کی گلی سڑی جسما نی اعضا ء کے باقیات برآمد ہوئیں ،پولیس نے باقیات کو پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دیا۔جبکہ پاکپتن کے چک 155ای بی میں خاندانی رنجش کے معاملہ پر فائرنگ سے وکیل کا کلرک سالہ محمد شفیق چوہان ولد فقیر حسین قتل جبکہ مقتول کا چھوٹا بھائی نوید حیدر، راہگیر سفیان ولد شاہد جاوید اور دوسرے فریق کی خاتون زبیدہ بی بی زوجہ شرافت اور شفاقت علی زخمی ہو گئے جن کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے ۔