ملتان(سپیشل رپورٹر) وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ماموں زاد بھائی اور سابق گورنر پنجاب نواب صادق حسین قریشی کے چھوٹے صاحبزادے نواب ریاض حسین قریشی انتقال کر گئے ۔ان کی نماز جنازہ آج شام چار بجے وائٹ ہائوس اولڈ شجاع آباد روڈ پر ادا کی جائے گی۔ مرحوم کی تدفین دربار حضرت بہاالدین زکریا ؒکے احاطے میں ہوگی ، نواب ریاض حسین قریشی کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ،مرحوم کے بڑے بھائی نواب عاشق حسین قریشی بھی چند روز قبل وفات پاگئے تھے ۔