کراچی (نیٹ نیوز)ملکہ غزل اقبال بانو کی 81ویں سالگرہ پر گوگل نے انہیں ڈوڈل کے ذریعے خراج عقیدت پیش کیا ۔گوگل کا یہ خوبصورت ڈوڈل کراچی سے تعلق رکھنے والی آرٹسٹ سامعہ عارف نے تیار کیا۔'تو لاکھچلے ری گوری تھم تھم کے ' جیسے متعدد معروف نغموں کو اپنی آواز دینے والی شہرت یافتہ گلوکارہ 1935 کو دہلی میں پیدا ہوئیں۔اقبال بانو نے دہلی میں کلاسیکی موسیقی کی تعلیم حاصل کی اور آل انڈیا ریڈیو کے دہلی اسٹیشن کے ذریعے اپنے کیریئر کا آغاز کیا۔اسی طرح اقبال بانو نے ایک مشہور غزل 'داغِ دل ہم کو یاد آنے لگے ' کو بھی اپنی دلفریب گلوکاری سے ایک نیا رخ بخشا۔مگر ضیائالحق کے آخری دِنوں میں فیض کی نظم 'لازم ہے کہ ہم بھی دیکھیں گے ' اقبال بانو کا ٹریڈ مارک بن گئی اور ہر محفل میں اس کی فرمائش کی جاتی تھی، یہ سلسلہ ان کی وفات سے چند برس پہلے تک جاری رہا۔حکومت پاکستان کی جانب سے 1990 میں صدارتی ایوارڈ برائے حسنِ کارکردگی سے بھی نوازا گیا۔وہ 21 اپریل 2009 کو مختصر علالت کے بعد انتقال کر گئی تھیں۔